لندن:برطانیہ کا شہر لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا۔شہبازشریف اور حمزہ شہبازبھی چند روز کے د وران لندن جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کہتے ہیں۔نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی برطانیہ میں موجود ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران شہبازشریف اور حمزہ شہبازبھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’نواز شریف، چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے‘
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم پھانسیا ں چڑھتے ،ہتھکڑیاں لگواتے اور جلاوطن ہوتے رہے۔ہم نے کس طرح کا پاکستان بنایا ہے ،کس طرح ملک کی تعمیرکی ہے۔ہم آئندہ نسلوں کو کس طرح کا پاکستان دینے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی حکومت بر طرف تو کبھی وزیر اعظم کو نکال دیا جا تا ہے ،یہ سب معاملات بہت افسوسناک ہیں،سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان میں خدانخواستہ انتشار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور میئر لندن دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
دوسری جانب شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی آج پھر سماعت ہو گی جبکہ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں ہونے کے باعث احتساب عدالت پیش نہیں ہوں گے اوردونوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں