نیب کا سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان سولنگی کے گھر چھاپہ، 3 کروڑ15 لاکھ روپے برآمد کرلئے

08:43 AM, 20 Apr, 2018

کراچی:نیب کراچی نے سیکرٹری محکمہ بلدیات حکومت سندھ رمضان سولنگی کے گھر پر چھاپہ مار کر سیف میں محفوظ غیر قانونی اثاثہ جات کو قبضہ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کر ڈالی، غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنالی
نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے تین کروڑ 15 لاکھ مالیت کی نقد ملکی وغیر ملکی کرنسی، 18 لاکھ 43 ہزار کے پرائز بانڈ، 100 تولے سونے کی سلاخیں، زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دوسرا قیمتی سازوسامان برآمد ہوا ہے۔

ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور جمعرات کو اسے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا۔یاد رہے کہ مئی 2016 ءمیں بلوچستان کے معطل سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 65کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم بر آمد کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:اگر اب تک آپ نے اپنے ووٹ کی تصدیق نہیں کی تو جلدی کیجئےصرف چند دن باقی ہیں

پیسہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونا تھا، ایک ارب پچیس کروڑ روپے میں سے زیادہ تررقم مچھ اورمنگوچرکے دوحلقوں میں تقسیم کی جارہی تھی۔ ان کے گھر سے 5کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے پرائز بانڈز بھی برآمد کیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں