تکیے کے غلاف کے متعلق ایسا انکشاف, کہ آپ بھی جان کر پریشان رہ جائیں گے

تکیے کے غلاف کے متعلق ایسا انکشاف, کہ آپ بھی جان کر پریشان رہ جائیں گے

10:05 PM, 20 Apr, 2017

کنبرا:  خواتین کم عمر نظرآنے کے لیے مہنگے لوشن اور کریمیں استعمال کرتی ہیں اور آٹھ آٹھ گھنٹے کی نیند لیتی ہیں لیکن اب معروف ڈاکٹر نے تکیے کے غلاف کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ خواتین آئندہ لوشن اور کریموں سے زیادہ اس کا خیال رکھیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابقمعروف کاسمیٹک ڈاکٹر لورا لنچ نے بتایا ہے کہ ”تکیے کا کھردرا غلاف عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس کی رگڑ سے چہرے کے جلد متاثر ہوتی ہے اور چھائیاں و جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ انجام کار آدمی اپنی عمر سے زیادہ نظر آنے لگتا ہے۔“

 آسٹریلیا کی ڈاکٹر لورا لنچ نے ہدایت کی ہے کہ ”تکیے پر کبھی بھی کاٹن کا غلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کاٹن انتہائی کھردری ہوتی ہے اوررگڑ کے باعث چہرے کی جلد پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس کی بجائے ریشمی کپڑے کا غلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔کاٹن کا کپڑا جلد کے ساتھ چپکنے اور چہرے کی حرکت کے ساتھ جلد کے ایک طرف کھنچنے کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح چہرہ چھائیوں سے بھر جاتا ہے۔ریشم کے غلاف والے تکیے پر نیند بھی پرسکون آتی ہے جو چہرے کی شادابی کا باعث بنتی ہے۔“

مزیدخبریں