بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ۔ بھارت کا یہ سخت موقف آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

09:57 PM, 20 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ۔ بھارت کا یہ سخت موقف آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی سلسلے بی سی سی آئی کا جنرل اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈیا آئی سی سی کے نئے آئین کی مخالفت کرے گا جس میں ہندوستان کا مالی حصہ ممکنہ طور پر کم کردیا جائے گا۔اس وقت ہندوستان نے چھوٹے بورڈز کو ساتھ ملانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے اس کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں اور اسے بگ تھری کو برقرار رکھنے کیلئے صرف ایک تہائی اکثریت درکار ہے۔
تاہم اگر آئی سی سی کا فیصلہ بی سی سی آئی کے خلاف آتا ہے تو بورڈ نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا منصوبہ بنایا ہے اور اگر آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی منظوری دی تو ہندوستان یکم جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کا بائیکاٹ کر دے گا۔چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی ٹیم گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے ہو گا۔

مزیدخبریں