کراچی : 16ویں سٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب،فلم، فیشن، ٹی وی اور میوزک کے شعبوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
فلم کے زمرے میں ”ایکٹر ان لا“ نے کامیابی حاصل کی، اسے بہترین فلم، بہترین اداکار (فہد مصطفیٰ) اور کئی دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فلم ”ہو من جہاں“ نے بھی دو ایوارڈز حاصل کئے، جن میں بہترین اداکارہ (ماہرہ خان) اور بہترین معاون اداکار (شہریار منور) شامل ہیں۔
بہترین ہدایت کار نبیل قریشی (ایکٹر ان لا)، بہترین معاون اداکارہ صنم سعید (دوبارہ پھر سے)، بہترین گلوکار عاطف اسلم(ایکٹر ان لا) اور بہترین گلوکارہ آئمہ بیگ (کلاباز دل، لاہور سے آگے) قرار پائیں۔ ٹیلی ویژن کے زمرے میں ”ا ڈاری“ کو متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔جن میں بہترین اداکار احسن خان، بہترین ہدایتکار احتشام الدین، بہترین مصنف فرحت اشتیاق شامل ہیں۔
بہترین ٹی وی اداکارہ مایا علی (من مائل) اور بہترین اوریجنل ساو نڈ ٹریک ”من مائل کو دیا گیا۔فیشن کی دنیا میں سال کے بہترین ماڈل صدف کنول اور حسنین لہری قرار پائے۔ بہترین فیشن فوٹوگرافر کا ایوارڈ شہباز شازی، بہترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ صائمہ رشید کو دیا گیا۔
میوزک کی کیٹیگری میں البم آف دی ایئر کا ایوارڈ ”نہ بھلانا“ (عزیر جسوال) کو اور سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ ”سائیاں“ (قرةالعین بلوچ) کو دیا گیا۔ بہترین میوزک ویڈیو ہدایت کار کمال خان قرار پائے۔