مہندرا سنگھ دھونی کیخلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا گیا

08:32 PM, 20 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا ہے بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا۔

ایک میگزین کے کور پر دھونی کو ہندو دیوتا کے روپ میں دکھایا گیا تھا جس کے مختلف ہاتھوں میں وہ پروڈکٹس تھیں جن کے دھونی ایمبیسڈر تھے. ان میں ایک کمپنی کے جوتے بھی تھے، کرناٹک ہائیکورٹ نے دھونی کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دیا.اس کے خلاف سابق کپتان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اب یہ مقدمہ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں