لاہور: معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سالانہ ایف ایٹ ڈویلپر کانفرنس میں اپنی میسنجر ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
فیس بک کے مطابق آئندہ میسنجر میں ڈسکوری نامی فیچر متعارف جس کے لیے ہوم اسکرین پر ایک نیا ٹیب ڈسکوری کے نام سے متعارف کرایا جائے گا، جس پر کلک کرنے پر صارفین بوٹس، ٹرینڈنگ بوٹس اور نئے بوٹس کو تلاش کرسکیں گے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ فیس بک بوٹس کو براو¿ز کریں اور ایسا کرنے پر وہ استعمال بھی ضرور کریں گے۔
اسی طرح چیٹ ایکسٹیشنز نامی فیچر بھی لایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ دوستوں کے ساتھ گانے شیئر کرسکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں ٹیبل بک کروا سکیں گے تاہم یہ فیچر پاکستان میں آتا ہے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے۔اسی طرح فیس بک میسنجر کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایم کو بھی بہتر بنایا جائے گا جو کہ چیٹ کے دوران خودکار طور پر مشورے دے گا جبکہ مختلف سروسز کے استعمال میں مدد بھی دے گا۔
ایک اور فیچر کیو آر کوڈ کا ہے جسے میسنجر کیمرہ کے ذریعے استعمال کرکے اسپیشل میسنجر کوڈز کو اسکین کیا جاسکے گا اور برانڈز کے بوٹس سے کنکٹ ہونا ممکن ہوجائے گا۔اسی طرح میسنجر میں ایک گیم ٹیب بھی لایا جارہا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ وہاں کیا کچھ دستیاب ہے۔