پرینیتی چوپڑا کو آیوشمان کھرانہ کی معصومیت پسند آگئی

ممبئی: معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑانے اپنی آئندہ فلم ” میری پیاری بندو“ میں ساتھی اداکار ایوشمان کھرانہ کو معصوم قرار دے دیا ۔

07:21 PM, 20 Apr, 2017

ممبئی: معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑانے اپنی آئندہ فلم ” میری پیاری بندو“ میں ساتھی اداکار ایوشمان کھرانہ کو معصوم قرار دے دیا ۔
بھارتی میڈ یا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ آیوشمان معصوم ہیں آپ کو ان سے مصالحے دار کہانیاں سننے کو نہیں ملے گی۔اداکارہ نے فلم میں ایک گانا بھی گایاہے،انہوں نے کہا، ”لوگوں کے سامنے گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ایمانداری سے کہوں تو اس طرح کا گانا گانا میری زندگی کا خواب رہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ تقریباً دو سال بعد فلم 'میری پیاری بندو' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کرر ہی ہیں۔

مزیدخبریں