عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں دبنگ واپسی

بھارتی فلم پروڈیوسرز اب بھی پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ,عاطف اسلم کی آواز ایک اور بھارتی فلم میں

07:15 PM, 20 Apr, 2017

ممبئی: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز ایک اور بھارتی فلم میں شامل کی گئی جس میں انہوں نے عرفان خان اور صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے لیے گیت ریکارڈ کرایا ہے۔

 بالی ووڈ اسٹار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں عاطف اسلم کی آواز بھی شامل کرلی گئی ہے اور انہوں نے فلم کے لیے ’’حور ‘‘گیت ریکارڈ کروایا ہے جس کی موسیقی سچن جیگار نے دی ہے جب کہ ہدایتکار سکیت چوہدری نے گیت کو مرکزی کرداروں پر فلمایا ہے جس کی شوٹنگ گزشتہ دنوں جارجیا میں کی گئی جہاں عاطف اسلم بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں