امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی

شکاگو: امریکہ کی نامور ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر تصدیق کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ٹینس سٹار نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دے کر سب کو چونکا دیا ہے ۔ کیونکہ سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے اس کے نیچے '20 ہفتے 'لکھا تھا۔جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔

06:04 PM, 20 Apr, 2017

جس کے بعد اب انہوں نے حتمی طور پر اس خبر کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب سال 2018 میں ہی کورٹ پر واپسی کریں گی۔واضح رہے کہ امریکی ٹینس سٹار رواں سال تین گرینڈ سلیم ٹائٹل میں شرکت نہیں کر سکیں گی جس میں فرنچ اوپن، ومبلیڈن اور یو ایس اوپن ٹائٹل شامل ہیں۔

مزیدخبریں