پاناما کیس کا فیصلہ سنتے ہی ملک بھر میں لیگی کارکن خوش، مٹھائیاں تقسیم

06:00 PM, 20 Apr, 2017

لاہور: سپریم کورٹ سے فیصلہ آتے ہی لیگی کارکنان کی خوشی ٹھکانہ نہ رہا۔ وزیراعظم کے شہر لاہور میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے لیگی کارکنوں کے ساتھ جشن منایا۔ متوالیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے  اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

ملتان میں ن لیگی خواتین کارکنوں نے فیصلہ حق میں آنے کی خوشی میں جشن منایا۔ کارکان آگ برساتی دھوپ میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

فیصل آباد میں کپتان کے کھلاڑی اور ن لیگ کے متوالے دونوں ہی خوشی منا رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔کوئٹہ میں جگہ جگہ نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بینرز آ ویزاں کر دیئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں