بھارت میں سرکاری گاڑیوں پر لال بتی لگا نے پر پابندی عائد

05:36 PM, 20 Apr, 2017

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے وزیروں اور دوسرے سرکاری حکام کی گاڑیوں پر لال بتی لگا نے پر پابندی لگا دی گئی۔ اور وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ  یکم مئی سے کسی کو اس میں کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ 

اس قانون کے بعد لال بتی صرف ایمبولنس، فائر بریگیڈ، یا پولیس کی گاڑیوں کو لگانے کی اجازت ہوگی۔ عوام نے حکومت کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس قانون سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے میں مدد بھی ملے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس اہم فیصلے پر لوگوں کے بیغامات کے جواب ٹوئٹر پر دیے ہیں۔

مزیدخبریں