سہیل خان کی فلم ’’شورشرابا‘‘ عیدالفطرپر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا

سہیل خان کی فلم ’’شورشرابا‘‘ عیدالفطرپر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا

04:07 PM, 20 Apr, 2017

لاہور:گزشتہ روز فلم کی حتمی تاریخ نمائش کے ساتھ ساتھ اس کا فائنل موشن پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا جو لالی ووڈ کی کی تاریخ کا پہلا موشن پوسٹرہے۔ اس حوالے سے پروڈیوسر سہیل خان کا کہنا ہے کہ میری فلم کی ریلیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھی اور انڈسٹری سمیت دیگر لوگ بھی اس انتظارمیں تھے کہ فلم کب ریلیزکی جارہی ہے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ وہ عیدپر یہ فلم دیکھ سکیں گے۔

 ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے کام پر مکمل بھروسہ ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم کو عیدالفطر پر ریلیز کررہا ہوں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عید پر اس کے ساتھ کون کون سی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں