واشنگٹن:شام کے ایک ہوائی اڈے پر رواں ماہ میزائل حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں قدرے بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ کیونیپیک یونیورسٹی کی طرف سے کرائے گئے ایک نئے جائزے ’سروے‘ کے مطابق جس انداز میں صدر ٹرمپ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، 40 فیصد امریکیوں نے اس کی حمایت کی ہے۔
دو ہفتے قبل ایک سروے کے مطابق 35 فیصد امریکی صدر کا کام کرنے کے طریقے کے حامی تھے۔یہ بہتری بظاہر کیمیائی حملے کے جواب میں امریکہ کی طرف سے شام پر میزائل حملے کے تناظر میں آئی۔کیونیپیک یونیورسٹی کے ’سروے پول‘ سے وابستہ ٹم مولی کہتے ہیں کہ سروے میں شامل 45 فیصد اس بات سے متفق تھے کہ جس طرح صدر شمالی کوریا کے معاملے سے ڈیل کر رہے ہیں۔
تاہم 42 فیصد اس سے متفق نہیں تھے۔لیکن سروے میں شامل بیشتر افراد نے صدر کی طرف سےمعاشی امور سے متعلق طریقہ کار، قائدانہ صلاحیت اور امیگریشن کے معاملے کے بارے میں ان کے اقدامات پر منفی رائے کا اظہار کیا۔کیونیپیک یونیورسٹی کے سروے میں ملک بھر میں 1,062 ووٹروں کی رائے شامل کی گئی۔
شام پر میزائل حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ،سروے
01:51 PM, 20 Apr, 2017