پاناما کیس، سرخرو ہو گا نواز شریف اور سپریم کورٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ

12:27 PM, 20 Apr, 2017

 لاہور: پاناما کیس کے فیصلے سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نون اور جنون بھی سامنے آ گئے ہیں اور  پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ کوئی اپنے قائد کی حمایت کی بات کر رہا ہے تو کوئی صارف ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کر رہا ہے۔

کسی نے کیا نواز شریف پر طنز کے تیروں سے وار تو کسی نے کہا قائد تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا۔

ایک ٹویٹر صارف نے پانامہ کیس پر نعرہ لگایا نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا آج یا تو 'ن' ہو گا یا پھر قانون جبکہ ایک اور منچلے نے لکھا آج ٹوئٹر جنگ کا آخری دن ہو گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں