لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ ر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا یہ اچھا موقع ہے ۔
مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔
وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ21ویں صدی آگئی لیکن سفارشیں ختم نہیں ہوئیں، جس کے باعث ڈومیسٹک سسٹم کو بار بار تبدیل کرنے کے بعد بھی صحیح ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں