ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں ملوث افراد کیلئے جیل کا تصور پیش کر دیا

ڈیزائنرز نے پاناما پیپرز میں ملوث افراد کیلئے جیل کا تصور پیش کر دیا

پیرس: پاناما کا ہنگامہ دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے تو وہیں پر گیم آف تھرونز سے متاثر ہو کر پیرس کے ڈیزائنروں ایلکس ڈی اسٹامپا، سلوین میکاکس اور گیولامے ڈیووکس نے پاناما پیپرز میں ملوث دنیا بھر کے 3300 افراد کیلئے سمندر میں تیرتی ہوئی بہت بڑی جیل کا تصور پیش کر دیا ہے۔

اس جیل کا ڈایزئن ایک سمندری جہاز کے طور پر بنایا گیا ہے۔ اس جیل کو گیم آف تھرونز فلم سیریز میں اسکائی سیلز کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک بہت بڑے بحری جہاز پر سمندر میں تیرتا رہے گا۔

اس جہاز میں ہر جیل خانے کا رقبہ 9 مربع میٹر پر محیط ہے جس میں پاناما لٹیروں کو قید رکھا جا سکتا ہے۔ جہاز پر دائیں اور بائیں دو جیلیں بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک مرد اور دوسری خواتین کے لیے ہے۔

ڈیزائن کے تحت ہر جیل کی بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے۔ اس بڑی جیل میں قیدیوں کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ورک شاپس اور جیمنازیم بھی بنائی گئی ہے۔

ڈیزائنرز کے مطابق یہ جیل ان لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے جنہوں نے ٹیکس چوری کیا اور ان کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال لیک کئے گئے پاناما پیپرز سے پتا چلا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کس طرح اپنی دولت آف شور کمپنیوں کے تحت چھپاتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں