اسلام آباد: فیصلے کی صبح تحریک انصاف نے "پاناما کا سفرنامہ" کے نام سے ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں پاناما کی تحریک کے ایک ایک پہلو کا احاطہ کیا گیا۔ چھوٹی سی دستاویزی فلم میں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک بھر میں جلسوں کے مناظر شامل بھی ہیں۔
پارلیمان سے چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب بھی فلم کا حصہ ہے جبکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر حکومتی بربریت کے مناظر کو بھی اس دستاویزی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
The road to the Panama Verdict: a quick recap of Imran Khan and PTI's journey #PakistanAwaitsJustice pic.twitter.com/JP6yoT2x5X
— PTI (@PTIofficial) April 20, 2017
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی سماعت کے اعلان کے بعد منایا گیا یوم تشکر بھی فلم کا حصہ ہے۔ واضح رہے آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں