مال دبانے والوں کو نواز شریف پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیئں: شہباز شریف

10:46 AM, 20 Apr, 2017

قصور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی وزیراعظم رہیں گے۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا۔ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بنے اور 3 بار وزیر اعلیٰ رہے وہ مرد آہن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا مال دبانے والوں کو نواز شریف پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیئں کیونکہ آصف زرداری کے 6 ارب روپے سوئس بنکوں میں پڑے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا چین کی حکومت نے نواز شریف کی لیڈر شپ پر اعتماد کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی وزیر اعلی پنجاب نے کہا تھا کہ اگر لوگ پاناما کیس کو 20 سال تک یاد رکھیں گے تو ہماری حکومت کے لگائے ہوئے منصوبوں میں شفافیت کو 40 سال تک یاد رکھا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں