جدہ:سعودی عرب کی وزارت دفاع کے اعلیٰ فوجی عہدیدار مشیر جنرل احمد عسیری نے یمن میں حوثی باغیوں کے کاروائی کا عندیہ دے دیا اور کہا اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد رکن ممالک میں باغیوں اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے۔وال اسڑیٹ جنرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرات دفاع کے مشیر اعلیٰ میجر جنرل احمد عسیری کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کے مقاصد صرف دہشت گرد دولت اسلامیہ یا القاعدہ کے خلاف لڑنے تک مخصوص نہیں ہیں بلکہ یہ فوجی اتحاد کبھی بھی کسی دہشتگرد گروپ کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے۔