'کسی نے لال حویلی کی طرف رخ کیا تو ذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی'

10:32 AM, 20 Apr, 2017

راولپنڈی: لال حویلی میں کارکنوں کی گہما گہمی ہے تو پرتکلف ناشتے کا بھی پھرپور انتظام کیا گیا۔ چنے، نہاری، سری پائے اور حلوہ پوری کا ناشتہ سامنے آیا تو شیخ رشید نے بھی ڈٹ کر کھایا۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

نون لیگ والوں نے تین بجے سہ پہر راولپنڈی کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ سیکیورٹی دی جائے۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ اگر کسی نے لال حویلی کی طرف رخ کیا تو ذمہ داری وزیراعظم اور شہباز شریف پر ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں