وزیر اعظم نواز شریف کے ستارے دسمبر2017 تک گردش میں ہیں،ماہر نجوم

10:22 AM, 20 Apr, 2017

لاہور:نامور ماہر علم نجوم نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے ستارے دسمبر 2017 تک گردش میں ہیں ان کی سیاسی ساکھ کو سخت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،بدھ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پاناما کیس کے حوالے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پانا ماکیس کا فیصلہ وزیر اعظم کے لیے تباکن ہو گا۔دسمبر 2017نواز شریف تک ستارہ سخت گردش میں ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ستارو ں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ سال عمران خان کے سیاسی فیصلوں کو مضبوطی دے گا،پاناما کیس کے حوالے سے جلد الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری طرف ماہر نجوم راجا حیدر نے کہا کہ آج کا دن سیاسی عروج کا دن ہے اور نواز شریف کا ستارہ کس گردش کا شکار نہیں ہے،وزیر اعظم کا ستارہ پاناما کیس کے حوالے سے واضح اشارہ ان کے حق میں دے رہا ہے۔باقی اللہ بہتر جاننے والا ہے

مزیدخبریں