حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں،حکومت آئی تو سزا ضرور دیں گے،آصف زرداری

07:38 AM, 20 Apr, 2017

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئر میں اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں،جس نےدھرتی سےوفانہیں کی وہ اپنی ماں سےبغاوت کرتاہے،وہ کچھ بھی کرسکتا ہے،اگر ہماری حکومت آئی تو حسین حقانی کو کوئی نہ کوئی سزا دیں گے۔

ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے سامنے مشرف کونکالنے اور اداروں کو بنانے کا مقصد رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی سوچ کے قریب نہیں سمجھتا، ایم این اے کی نشست پر سندھ سے انتخابات میں حصہ لوں گا، میرے ساتھیوں کو کیوں اٹھایا کیا جا رہا ہے یہ تو اٹھانے والے جانیں۔

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل میں قید تنہائی میں تھاتب دباؤ میں نہ آیا تواب کیا آؤں گا، میرے ساتھیوں کو جو اٹھا رہے ہیں ان سے نہیں لڑوں گا۔

مزیدخبریں