ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی کو ہٹائے جانے کا امکان

07:30 AM, 20 Apr, 2017

 اسلام آباد: ڈان لیکس کا اونٹ کس جانب بیٹھے گا اس کا انداز ہ صرف چند دن میں ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو ڈان لیکس کے معاملے پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کے اہم مندرجات حاصل کرلئے جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو متنازع خبر لکھوانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے جنہوں نے بلااجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ تین سے چار روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کا عہدے پر رہنا مشکل ہوگا۔

حکومت کی جانب سے  ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے گزشتہ برس نومبر میں جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انویسٹی گیشن سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں