کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے۔