برطانیہ کا شرح سود 5 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ

07:56 PM, 19 Sep, 2024

لندن:برطانیہ  نے شرح سود 5 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔  بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ارکان نے 1-8 کے تناسب سے فیصلہ دیا۔

بینک آف انگلینڈ نےگزشتہ ماہ 4 سال بعد سود کی شرح 5.25 سےکم کرکے 5 فیصدکردی تھی۔خیال رہے کہ برطانیہ  میں مہنگائی کی سطح بینک آف انگلینڈکے مقررہ 2 فیصد ہدف سے 0.2 فیصد زائد ہے۔ 

معاشی ماہرین آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔گورنربینک آف انگلینڈ کا کہنا ہےکہ مہنگائی کم  رہی تو آئندہ  چند ماہ میں شرح سود میں  مزیدکمی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ روز امریکہ میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 بیسسز پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے فیڈ فنڈ ریٹ 4.75 سے 5 فیصد کر دیا۔ شرح سود میں یہ کمی تجزیہ کاروں کی حالیہ عرصے میں کی گئی پیشگوئیوں سے بڑی ہے۔

مزیدخبریں