کوئی وجہ نہیں آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے،عدلیہ کو سیاسی نہیں آزاد ادارہ بناناہے:بلاول بھٹو

  کوئی وجہ نہیں آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے،عدلیہ کو سیاسی نہیں آزاد ادارہ بناناہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی   کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا ہےکہ  کوئی وجہ نہیں آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی   کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   کوئی وجہ نہیں آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرنا ہے ،پاکستان میں روایت ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہے تو جج بنیں گے۔

پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا عوام کافیصلہ ہوگا کون جج بنے گا۔انہوں  نے مزید کہاکہ عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت کاقیام ضروری ہے۔ عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  18 ویں ترمیم میں بھی اس پریکٹس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی۔عدلیہ کو سیاسی نہیں آزاد ادارہ بناناہے۔عوام کو ہم نے جلدی اور فوری انصاف دلوانا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آّئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے، ذوالفقار بھٹو کیس کےلیے مجھے اتنا انتظار کرنا پڑا تو عام آدمی کو کتنا انتظار کرنا پڑتا ہوگا، چوری،قتل کےمقدمے میں کیالوگوں کو 50،50 سال کا انتظار کرنا پڑےگا۔

مصنف کے بارے میں