فیض حمید مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی: سکیورٹی حکام

03:05 PM, 19 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ذمے دار عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے۔حکام نے مزید کہاکہ فیض حمید پر الزام ہے کہ سیاسی ایماء پر کام کر رہے تھے، ان کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق   فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، ہٹلر بھی جرمنی کی فوج کو سیاسی سوچ کے تحت چلا رہا تھا اور مخالفین کے خلاف کارروائی کی۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کا حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت سے غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں۔سکیورٹی حکام کے مطابق فتنہ الخوارج سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔افغانستان میں ایک درجن سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ مودی نے بھی بھارتی فوج کو سیاسی بنایا اور مخالفین کے خلاف کارروائی کی ۔ پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے کی واردات کی گئی۔

مزیدخبریں