پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی : 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ،ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

12:35 PM, 19 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ  میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔آج بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں