معروف شاعر اجمل سراج کراچی میں انتقال کر گئے

 معروف شاعر اجمل سراج کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی : پاکستان کے معروف شاعر اجمل سراج کراچی میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اجمل سراج پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر طیبہ مسجد زمان ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔

اجمل سراج 1968 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور نجی روزنامے کے ساتھ میگزین ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔

انہوں نے کئی نظمیں تحریر کیں جن میں بجھ گیا رات وہ ستارا بھی اور میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے بہت مشہور ہوئیں۔پہلی بار 2005ء میں ان کی نظموں کا مجموعہ اور میں سوچتا رہا شائع ہوا اورآرٹس کونسل کراچی نے 2010 میں اسے دوبارہ شائع کیا۔

مصنف کے بارے میں