پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب  بلند ترین سطح پر ، درخواستیں جلد نمٹانے کے لیے    امریکہ نے"  ملاقات" کی گھڑیاں  گھٹادیں 

 پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب  بلند ترین سطح پر ، درخواستیں جلد نمٹانے کے لیے    امریکہ نے

اسلام آباد :پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ سے  امریکہ نے درخواست گزاروں کی اپوائنٹمنٹ  کے انتظار کو کم کردیا ہے اور ویزہ درخواستوں کو جلد نمٹایاجائے گا ۔   امریکہ نے پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کے لئے اپوائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ 


امریکی سفارتخانے نے نان امیگرینٹ ویزا کے لئے 2024 میں طے شدہ اپوائنٹمنٹس 2023 میں مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  

امریکی سفارتخانے کے مطابق 10 ہزار سے زائد پاکستانی درخواست گزاروں کو انٹرویو اپوائنٹمنٹ میں وقت کی تبدیلی کا پیغام موصول ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی قدم اٹھایاگیا ہے کہ  درخواست گزار اپنی اپوائنٹمنٹ منسوخ کر کے امریکی قونصل خانے کراچی یا اسلام آباد سے خود بھی رجوع کر سکتے ہیں۔


امریکی سفارتخانے  کاکہنا ہےکہ  یہ اقدامات امریکہ اور پاکستان کی باہمی شراکت کو اہمیت دیئے جانے کی عکاسی کرتے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں