جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کا مثبت رویہ ہے۔
فواد چودھری نے ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے کسی سے انتقام نہ لینے کا بیان بہترین ہے۔ یہ ایک مثبت رویہ ہے۔ قوم کو ایسے رویوں کی ضرورت ہے اور پاکستان کے مسائل کا حل بھی یہ ہی ہے۔
Positive attitude… Pakistan needs healing….. #ThankYou https://t.co/zPoU1O2R24
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 18, 2023
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنی تلخی سے معاملات خراب ہوتے ہیں ۔ نواز شریف تلخی کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس سے اچھی کیا بات ہو گی۔