واشنگٹن: مراکش تباہ کن زلزلے کے باوجود آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔ مراکش میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ اگلے ماہ نو سے پندرہ تاریخ کو منعقد ہوگی۔ یہ اجلاس مراکش کے لیے بہت اہم تصور کیاجارہا ہے ۔
اس کی تصدیق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سینئر حکام نے تصدیق کردی ہے۔ اس وجہ سے مراکش میں سیاحوں کی آمد بھی متوقع ہے اور مراکش یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا اس وجہ سے تباہ کن زلزلے کے باوجود یہ اجلاس کرانے کی ذمہ داری سرانجام دے گا۔
اس بارے میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا اور مراکش کی اکانومی منسٹر نادیہ فتاح نے مشترکہ بیانیہ جاری کیا ہے اور ایونٹ کی تصدیق کردی ہے۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا کاکہنا ہے کہ مراکش کے وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ اگر میٹنگز کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا تو یہ مراکش کے مہمان نوازی کے شعبے کے لیے اچھا نہیں ہوگا ۔
آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مراکش نے اعلان کیا کہ دونوں عالمی اداروں کے سالانہ اجلاس اکتوبر میں مراکش میں ہوں گے، حال ہی میں قریبی زلزلے کے باوجود جس میں 2,900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ میٹنگ 9 سے 15 اکتوبر تک ہوگی، جو 8 ستمبر کو 6.8 شدت کے زلزلے کی جگہ سے صرف 45 میل (72 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے۔
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سینئر حکام نے یہ فیصلہ مراکش کے حکام کی براہ راست درخواست پر کیاہے۔اس بارے میں عالمی اداروں کاکہنا ہےکہ ہم اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں مراکش کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر سانحات کاسامنا کیا ہے لہذا اجلاس کو کسی دوسری جگہ پر منتقل نہیں کیاجارہا ہے۔