ڈرامہ "حادثہ"  پرپابندی ختم ، نشر کرنے کی اجازت

ڈرامہ

اسلام آباد:ڈرامہ "حادثہ"  پرپابندی ختم  کرکے اس کو  نشر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈرامے ’حادثے‘ پر پیمرا کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کرتے ہوئے اسے نشر کرنے کی اجازت دے دی۔’حادثہ‘ پر پیمرا نے عوامی شکایات کے بعد گزشتہ ماہ 30 اگست کو پابندی عائد کردی تھی۔


ڈرامے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اس کے پروڈیوسر اور ہدایتکار وجاہت رؤف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈرامے کو نشر کرنے کی اجازت دے دی۔

وجاہت رؤف نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے ڈرامے کو نشر کرنے کی اجازت دے دی۔انہوں نے لکھا کہ عدالت نے ان کے خیالی کردار کوزیادتی کے بعد انصاف حاصل کرنے کے لیے نشر کرنے کی اجازت دی۔


انہوں نے ڈرامے کو پسند کرنے والے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور بتایا کہ جلد ہی ڈرامے کو دوبارہ نشر کیا جانے لگے گا۔ مذکورہ ڈرامے کی ابھی 8 اقساط ہی نشر ہوئی تھیں۔

مذکورہ ڈرامے پر الزام ہے کہ اس کی کہانی 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعدزیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے واقعے پر مبنی ہے۔ڈرامے  کامرکزی کردار حدیقہ کیانی  کاہے  جب کہ ان کے شوہر کا کردار علی خان نے ادا کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں