پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے؟ وزارت خزانہ اور ایف بی آر جواب دیں: آئی ایم ایف کا "حکم"

04:06 PM, 19 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے  ماہانہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر  اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے روکنے کا "حکم" دیا ہے۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق،  آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے پٹرول کی سمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی۔ پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر رپورٹ  طلب کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے بارڈ پر کسٹمز، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا  بھی مطالبہ  کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ایف بی آر، وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں