اسلام آباد : آئی ایم ایف نے ماہانہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے روکنے کا "حکم" دیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے پٹرول کی سمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی۔ پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے بارڈ پر کسٹمز، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ایف بی آر، وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔