اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کل تین بجے اہم اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں سپریم کورٹ بنچز کی تشکیل اور زیر التوا مقدمات سے متعلق غور ہوگا۔
چیف جسٹس نے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دے دی ہے۔ اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلاء تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی۔
وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل، مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے اور ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کریں گی۔