اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا پلان سامنے آگیا ہے۔قائد ن لیگ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔ شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہباز اور چند سینئر رہنما استقبال کریں گے۔
مسلم لیگ ن نے باقی رہنماؤں، سابق ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کو ائیر پورٹ جانے سے روک دیا ۔نوازشریف ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کےذریعےمینار پاکستان پہنچیں گے۔
ملک بھرسے ن لیگ کے رہنما اور کارکن مینار پاکستان جمع ہوں گے۔نوازشریف کے استقبال کیلئے پی ٹی آئی کے 2011 سے بڑا جلسہ کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔