ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمانوائیل میکرون سے گفتگو کی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ایجنٹ ملوث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے اس معاملے میں اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔
کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلینی جولی نے اقوام متحدہ میں جی 7 کے اپنے ہم منصب نمائندے کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔