پاکستان کا ایک اور اعزاز: براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا

01:06 PM, 19 Sep, 2023

اسلام اباد؛ بھارت کے بعد پاکستان عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی براہ راست سماعت سے ملک کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار کسی کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی۔ عام طور پر کمرہ عدالت کے اندر کیمرے لانے اور تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

دنیا میں اس کی مثالیں پہلے ہی موجود ہیں۔ کینیڈا، برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ کی اعلیٰ عدالتوں میں بھی عدالتی مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔


 

مزیدخبریں