لاہور : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیتون سٹی کے ٹولیپ اوورسیز انکلیو بلاک کی بکنگ مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں جنرل مینجر سیلز وسیم اصغر ، ہیڈ آف کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ فیصل رفیق مغل ، ہیڈ آف سیلز عرفان آصف، محمد قاسم، صہیب جمال، کسٹمر کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سجاد بھٹی، ذیشان اور ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سب سے زیادہ بکنگ کرنے پر ملاحم رئیل اسٹیٹ کے سی ای او عامر رفیق گجر کو گاڑی بطور انعام دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے خوش نصیب ڈیلر منیب کو 10 لاکھ کیش انعام دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹولیپ اوورسیز انکلیو کی فروخت کا معاہدہ زیتون گروپ اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان ہوا تھا۔
معاہدے کے تحت ٹو لیپ اوورسیز انکلیو میں تین مرلے کی بکنگ 2 لاکھ 25 ہزار، 5 مرلے کی بکنگ 3 لاکھ 75 ہزار اور 7 مرلے کی بکنگ 4 لاکھ 80 ہزار سے ہوگی۔ جبکہ باقی رقم کی ادائیگی آسان اقساط میں ہوگی ۔
وسیم اصغر نے کہا کہ ٹولیپ بلاک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن اور ترقیاتی کام کیا جائے گا جس میں تمام ضروریاتی زندگی کی سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی۔
ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز ، الکبیر ایسوسی ایٹس کے سی ای او مہر کبیر ،الرازق کے سی ای او مہر ارشد ، حاجی الماس اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ ڈیلرز نے عامر گجر کو گاڑی انعام میں ملنے پر مبارکباد پیش کی۔