آئی ایس پی آر سے پوچھتا ہوں میری بات سمجھے بغیر رد عمل کیوں دیا؟ آرمی چیف تعینات نہیں کرنے دوںگا: عمران خان کی مسٹر ایکس اور وائے کو دھمکیاں 

07:52 PM, 19 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

چکوال : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ نے میری بات سمجھی نہیں اور رد عمل دے دیا۔ اب پوری قوم میرے ساتھ ہے کہ اس حکومت کو نیا آرمی چیف نہیں تعینات کرنا چاہیے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے چکوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائے خُفیہ نمبروں سے ہمارے بندوں کو دھمکیاں دیتے ہیں  ہم بھی دھمکیاں دینگے جو کرنا ہے کرلو، ہم بھی کریں گے تم ہوتے کون ہو ہمیں دھمکیاں دینے والے ہم تمہیں بھی دیکھ لیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو لانے والے غدار ہیں ۔ انہوں نے میری حکومت گرا کر غداری کی۔ قوم کو جگانا چاہتا ہوں کہ تیار ہو جائے اب موجودہ حکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلنا ہے۔ 

مزیدخبریں