گوگل میسجز میں دلچسپ فیچرز شامل کردیئے گئے

07:31 PM, 19 Sep, 2022

 صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے گوگل میسجز   میں جلد  نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ گوگل میسجز میں ایک فیچر کےذریعے  صارفین میسج پر ایموجی کے ذریعے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

گوگل میسجز میں وائس نوٹس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرائب  کے نام سے بھی  ایک  فیچر  شامل کیا جارہا ہے ۔یہ فیچر اس وقت کام کرے گا جب صارف  آڈیو کلپ کو کسی وجہ سے سن نہیں سکیں گے تو وہ میسج ٹیکسٹ کی شکل اختیار کرلے گا، خیال رہے یہ  فیچر تاحال کسی میسجنگ ایپ میں موجود نہیں۔ 

 گوگل  آر سی ایس نامی فیثر بھی  متعارف کروا رہا ہے جس  کے زریعے میڈیا فائلز بھیجی جاسکیں گی ، یہ ایس ایم ایس کی جدید شکل ہے۔

مزیدخبریں