لاہور :(نیو نیوز)شہر میں خواتین کے اغواءکی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ،لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے شادی شدہ خاتون کو نامعلوم افراد نے بچی سمیت اغواء کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے رہائشی بابر کی بیوی اپنی بیٹی کے ہمراہ بیٹے کو سکول لینے جارہی تھی کہ اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گئی ،
واقع کی ایف آئی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کرلی ، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔