رانا شمیم کے نئے بیان حلفی کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں لیکن اس معاملے میں نہیں جا رہے: چیف جسٹس 

06:15 PM, 19 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں نیابیان حلفی جمع کرائے جانے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ 

دوران سماعت رانا شمیم اپنے وکیل لطیف آفریدی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل نے کہاکہ ہم نے بیان حلفی سے لاتعلقی کااظہار کردیا، چیف جسٹس نے کہاکہ اب کارروائی کو آگے کیسے بڑھائیں گے۔ کیا رانا شمیم بغیر کسی دباؤ کے بیان حلفی سے لاتعلقی کررہے ہیں؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے  کہ رانا شمیم کے نئے بیان حلفی کے بھی سنگین نتائج ہوسکتے ہیں لیکن ہم اس معاملے میں نہیں جا رہے۔

  

عدالت یہ یقین دہانی کرے گی کہ نیا بیان حلفی رضاکارانہ طور پر دیا گیا،عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 29 ستمبر کوطلب کرلیا۔ 

مزیدخبریں