کراچی : حکومت ڈالر کی اڑان روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کی تمام پالیسیاں دھری کی دھری رہ گئی ہیں اور ڈالر ایک بار پھر ٹرپل سنچری کی طرف گامز ن ہے۔
نیو نیوز کے مطاق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 245 روپے پر بندہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالرایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوا اور 237 روپے91 پیسے پربند ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بینک ڈالر 238روپے41 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔