کینیڈا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم، سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

کینیڈا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم، سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

برامپٹن: بھارت کو عالمی سطح پر بھی ناکامی کا سامنا ، کینیڈا میں ریفرنڈم کے نتیجے میں خالصتان کیلئے ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صوبے اونٹاریو اور شہر برامپٹن میں 1 لاکھ 10 ہزار کینیڈین سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم کے حق میں ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ سکھوں نے خالصتان کی ایک آزاد ریاست کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت شملہ ہو ۔

کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان کی حمایت کی ، بڑی تعداد میں بزرگ اور خواتین سڑکوں پر نکلے اور ووٹ ڈالنے کے لیے 5 کلو میٹر طویل قطار لگ گئی ۔ سکھوں نے ووٹ ڈال کر بھارت سے اپنی نفرت کا اظہار کیا ۔ جس سے بھارت کو عالمی سطح پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مصنف کے بارے میں