شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

06:52 PM, 19 Sep, 2021

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ہے 

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اب صرف دو سال کا وقت ہے اورصاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے کیونکہ عملے کی تربیت اور ووٹرز کو آگاہی دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے اعتراضات میں کوئی جان نہیں ہے 

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کو الیکشن کمیشن نوٹسز جاری نہیں کرتا ہے۔ یہ پتھر کا نہیں ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اور اگر دھاندلی کا نظام بند ہوگیا تو اپوزیشن کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگتا ہے الیکشن کمشنر نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیخلاف رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا ۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان کشیدگی ٹیکنالوجی سے نابلد ہونے کے باعث ہوئی اور اپوزیشن کی میں نہ مانوں کی رٹ پاکستان کے مفادات کیخلاف ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات مضحکہ خیز ہے اور کمیشن نے ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا ہی نہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے اور ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں