کراچی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاءاللہ 40 مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائیں گی ۔ گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع. ہے۔
قبل ازیں چین سے گرین لائن کی بسیں کراچی پورٹ پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ گرین لائن بسیں آج الحمدللہ پہنچ گئی ہیں۔ اگلی میٹنگ میں کراچی کیلئے اس سے بھی بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ ان شاءاللہ اگلے چند ہفتے میں جو بڑی سڑکیں بننے جا رہی ہے اس کی بھی خوشخبری دینگے۔