کراچی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاءاللہ 40 مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائیں گی ۔ گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع. ہے۔
مبارک ہو کراچی. اس شہر کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی. انشاءاللہ 40 مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائیں گی. گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع. pic.twitter.com/kQlccfvHu6
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 19, 2021
قبل ازیں چین سے گرین لائن کی بسیں کراچی پورٹ پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ گرین لائن بسیں آج الحمدللہ پہنچ گئی ہیں۔ اگلی میٹنگ میں کراچی کیلئے اس سے بھی بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔ ان شاءاللہ اگلے چند ہفتے میں جو بڑی سڑکیں بننے جا رہی ہے اس کی بھی خوشخبری دینگے۔